Saturday, 20 April 2024, 05:37:41 pm
پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کاسلسلہ آج سے شروع
August 17, 2019

File Photo

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کاسلسلہ آج (ہفتہ) سے شروع ہورہاہے۔

مکہ مکرمہ سے ریڈیو پاکستان کے نمائندے محمداکرم خان نے بتایا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ سے آج (ہفتہ) تین سو پاکستانی حجاج کرام کولیکرپہلی پرواز کراچی روانہ ہوگی ۔ جدہ اور مدینہ کے ہوائی اڈوں سے پانچ سوپروازوں کے ذریعے دولاکھ پاکستانی حجاج کووطن واپس لایاجائے گا۔وزارت مذہبی امور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرجمیل الرحمان نے ریڈیو پاکستان کوایک انٹرویو میں بتایا کہ حجاج کرام کی وطن واپسی کے سلسلے کی آخری پرواز اگلے مہینے کی پندرہ تاریخ کوملتان ایئرپورٹ پہنچے گی۔انہوں نے کہاکہ زائرین ویب سائٹ www.hajjinfo.org پر اپناحج درخواست نمبر یا کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ نمبرلکھ کراپنی واپسی کے شیڈول سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.