Tuesday, 23 April 2024, 02:50:26 pm
کشمیر کے مسئلے کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس سفارتی محاذ پر بھارت کی شکست ہے:فاروق حیدر
August 17, 2019

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس سفارتی محاذ پر بھارت کی شکست ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے باعث اجلاس ملتوی کرانے کیلئے مودی کی تمام کوششیں اور سازشیں ناکام ہوئیں۔آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے بھارتی وزیر دفاع کا بیان ان کے ملک کی ناکام سفارتکاری کامظہر ہے ۔راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل خطے کو جنگ کے خطرات سے نکالے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.