Thursday, 25 April 2024, 05:17:54 pm
پی سی بی نےسپاٹ فکسنگ کےمعاملےمیں ناصرجمشید پر10سال کی پابندی لگا دی
August 17, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ کےانسداد بد عنوانی ٹربیونل نے ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی  عائد کی ہے۔

ٹر بیونل کے فیصلے کے مطابق ناصر جمشید کو پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ کے مقدمے میں مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

 ناصر جمشید پر سپاٹ فکسنگ پر آمادہ ہونے اوراس واقعہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کومطلع نہ کرنے کا الزام ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ انہیں مستقبل میں ٹیم انتظامیہ یا پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی عہدہ نہیں دیا جاسکتا۔

 ادھر خالد لطیف، شرجیل خان اور شاہ زیب حسن کو بھی سپاٹ فکسنگ کے مقدمات میں سزاوں کا سامنا ہے۔

فاسٹ باولر محمد عرفان سپاٹ فکسنگ میں سزامکمل کرچکے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.