Friday, 29 March 2024, 05:57:59 pm
عمران خان 176ووٹ لے کر پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب
August 17, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان176 ووٹ لے کر ملک کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شہباز شریف نے 96ووٹ حاصل کئے ۔

ریڈیوپاکستان کے نمائندے نے بتایا کہ یہ انتخاب ڈویژن کے ذریعے ہواجس کے تحت ارکان اسمبلی اپنے اپنے امیدواروں کی لابی میں گئے ۔

ریڈیو پاکستان نےپارلیمنٹ ہائوس سے اجلاس کی کارروائی براہ راست نشرکی ۔

منتخب وزیراعظم کی حلف برداری کل متوقع ہے ۔

اجلاس  شروع ہونےسے قبل تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی اجلاس کے حوالے سے اپنی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے دن دو بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.