قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے آج جاری شیڈول کے مطابق امیدوار رواں مہینے کی 28 سے 30 تاریخ تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔
کاغذات کی جانچ پڑتال اگلے مہینے کی 4 تاریخ تک ہوگی۔
کاغذات نامزدگی 15تاریخ تک واپس لئے جاسکیں گے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات اگلے مہینے کی 16 تاریخ کو جاری کئے جائیں گے۔