Friday, 29 March 2024, 01:50:19 am
چین پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کاخواہشمند ہے، یاؤجنگ
August 17, 2018

پاکستان میں چین کے سفیریاؤجنگ نے کہاہے کہ اُن کاملک پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کاخواہشمند ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی سے ملاقت کے بعداسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے عمران خان پراعتماد کااظہار کیاہے اور چین نئی حکومت کے ساتھ تمام شعبوں میں مکمل تعاون کرے گا۔

ایک سوال پر انہوں نے امیدظاہر کی کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔

چینی سفیر نے کہاکہ عمران خان متعدد بار اس امر کااظہار کرچکے ہیں کہ پاکستان بدعنوانی اور غربت کے خاتمے، ماحولیاتی تحفظ اورسماجی ترقی سمیت نظم ونسق کے شعبوں میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے میں گہری دلچسپی رکھتاہے۔

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان کے تمام حصوں کو فائدہ پہنچے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.