Thursday, 25 April 2024, 06:01:50 am
عمران خان کی اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پرتعزیت
August 17, 2018

متوقع وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ اٹل بہاری واجپائی برصغیر کی ایک معروف شخصیت تھے اور پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے اُنکی کوششیں طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔

عمران خان نے کہاکہ اٹل بہاری واجپائی کے انتقال سے جنوبی ایشیا ء کی سیاست میں بڑاخلاء پیدا ہوگیا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہاکہ خطے میں قیام امن کے ذریعے ہی واجپائی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاجاسکتاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.