Thursday, 18 April 2024, 04:53:21 pm
نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ہنر مند بنانا ملک کے اقتصادی استحکام کیلئے ناگزیر ہے، صدر
July 17, 2022

فائل فوٹو

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نوجوانوں اور خواتین کو مختلف شعبوں خصوصاً اطلاعات اورمواصلاتی ٹیکنالوجی میں مختصر اور طویل کورسز کروا کرا نھیں ہنرمند بنانا ملک کے اقتصادی استحکام کیلئے ناگزیر ہے ۔انہوں نے یہ بات آج(اتوار) شمالی امریکہ کے پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تنظیم کے سالانہ اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہی ۔صدر نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی تجارت، صنعت ، زراعت اورخدمات کے شعبوں کی ترقی اور بہتری میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے میزبان ملک اور پاکستان کی ترقی میں قابل قدر خدمات انجام دینے پر امریکہ میں موجودہ پاکستانی ڈاکٹرزکی تعریف کی ۔انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں پر زوردیا کہ وہ پاکستان میں ٹیلی ہیلتھ سروسز کا آغاز کریں تاکہ غریب طبقات کے مریضوں کورہنمائی اور مشاورت فراہم کی جاسکے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.