Wednesday, 12 August 2020, 08:00:01 am
وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی کے ایک نئے دورمیں داخل ہوگیاہے:علی محمد
July 17, 2020

پارلیمانی امور کے وزیرمملکت علی محمدخان نے کہاہےکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے ایک نئے دورمیں داخل ہوگیاہے۔

اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ بات قابل تعریف ہے کہ حکومت نے تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لئے مراعات دی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ غریب لوگ موجودہ مشکل دورمیں اپنے گھربنانے کے قابل ہوں گے۔

وزیرمملکت نے کہاکہ متوسط طبقے کے لوگوں کو اس موقع سے بھرپورفائدہ اٹھاناچاہیے۔

پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے ممتازماہرمعاشیات مرزااختیاربیگ نے کہاکہ موجودہ حکومت متوسط طبقے کے لوگوں کوچھت فراہم کرنے کے لئے موثراقدامات کررہی ہے جو اپنے گھربنانے کی سکت نہیں رکھتے۔