Thursday, 25 April 2024, 04:31:40 am
یورپی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے،مشیر تجارت
July 17, 2019

 تجارت، ٹیکسٹائل ،صنعتوں اور سرمایہ کاری کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دائو د نے یورپ کے سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کا ری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان کیلئے یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوس کوٹین سے باتیں کررہے تھے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولتیں فراہم کررہی ہے۔یورپی یونین کے سفیر نے کہاکہ پاکستان تیار مصنوعات او ر مزید مصنوعات متعارف کراکر یورپی یونین کے ملکوں کو اپنی برآمدات میں اضافہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان معاشی تعلقات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.