Wednesday, 12 August 2020, 10:41:00 am
گلگت بلتستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل شام پانچ بجے ہوگا
June 17, 2020

گلگت بلتستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل (جمعرات)شام پانچ بجے ہوگا۔

اجلاس میں وزیرقانون اور پارلیمانی امور اورنگزیب خان آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرینگے۔
ریڈیو پاکستان کے گلگت کے نمائندے شیر محمد نے بتایا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی پانچ سالہ مدت رواں ماہ کی چھبیس تاریخ کو پوری ہوجائیگی۔
ادھر وزیراعلی گلگت بلتستان اور قائد حزب اختلاف محمد شفیع نے وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان کو قائم مقام وزیراعلی کی تقرری کیلئے دو فہرستیں بھیجی ہیں۔
وزیراعظم قائم مقام وزیراعلی کے نام کی حتمی منظوری دیںگے۔