Wednesday, 16 October 2019, 06:49:41 am
صوبائی حکومت صوبے کا سب سے بڑا بجٹ پیش کررہی ہے،محمود خان
June 17, 2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کا سب سے بڑا بجٹ پیش کررہی ہے جس کا مقصد معاشرے کے غریب طبقوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

پیر کو پشاور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کی زندگیوں میں بہتری اور خوشحالی لانے پرتوجہ مرکوز کی کی گئی ہے۔

محمود خان نے کہا کہ قبائلی عوام کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق ضم شدہ اضلاع کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔