Wednesday, 16 October 2019, 07:16:26 am

مزید خبریں

 
رہنما پی ٹی ایم ایاز وزیر کڑے پہرے میں بنوں کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش
June 17, 2019

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ایاز وزیر کو آج سخت سکیورٹی میں بنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنمائوں کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ایاز وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ کیلئے بنوں سے سنٹرل جیل پشاور منتقل کرنے کا حکم دیا۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما کواس ماہ کی ستائیس تاریخ کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔