Saturday, 20 July 2019, 05:46:02 am
ناران بابوسر ٹاپ روڈ ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دی گئی
June 17, 2019

دبوسائی جانے والی استور سکردو روڈ کو ہرطرح کی ٹریفک کیلئے بحال کردیاگیا ہے ۔

برف باری کی وجہ سے سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی تھی ۔

ریڈیوپاکستان گلگت کے نمائندے شیرمحمد نے بتایا ہے کہ ناران' بابو سر ' چلاس روڈ کو بھی ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ہے ، جسے شدید برف باری کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔

ادھر ضلع دیامر کی انتظامیہ نے کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدام کے طورپر اس ماہ کی پچیس تاریخ تک متعلقہ راستے پربھاری ٹریفک کی آمدورفت پرپابندی عائد کردی ہے ۔