Saturday, 20 April 2024, 03:39:46 pm
چین:پاکستانی مصنوعات نے مقامی اوربین الاقوامی تاجروں کی بڑی تعداد کو راغب کرلیا
June 17, 2019

File Photo

چین کے شہرKunming میں جاری جنوب اورجنوب مشرقی ایشیاء کی مصنوعات کی نمائش اور سرمایہ کاری میلہ میں پاکستانی مصنوعات نے مقامی اوربین الاقوامی تاجروں کی بڑی تعداد کو راغب کیاہے۔

پاکستان نے نمائش میں ٹیکسٹائل، چمڑے، جواہرات ،دستکاریوں اوردوسری مصنوعات کے دوسوسٹال لگائے ہیں۔پاکستانی تاجرنمائش میں ملکی تجارتی استعدادکوبھرپوراندازمیں اجاگر کررہے ہیں جہاں چوہتر ملکوں کی تین ہزارتین سوکارپوریٹ کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کررہی ہیں۔نمائش ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.