Saturday, 20 April 2024, 07:10:42 am
سندھ میں4ہزار سکولوں کو رواں مالی سال کے دوران مطلوبہ سہولیات فراہم کی گئی
June 17, 2018

سندھ میں سکولوں کی بحالی و توسیع کی اولین ترجیح کے نام سے ایک پروگرام شروع کیاگیا ہے جس کے تحت پرائمری سے پیشہ ورانہ سطح کے چار ہزار سے زائد سکولوں کو رواں مالی سال کے دوران نو ارب روپے سے زائد کی لاگت سے تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے  کراچی کے نمائندے نےاطلاع دی ہے کہ صوبےکے  مزیدچار ہزار پانچ سو ساٹھ سکولوں کو آئندہ مالی سال کے دوران ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی جن کے لئے بجٹ مختص کردیاگیا ہے۔

محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے افسروں نے ہمارے کراچی کے نمائندے کو بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں معیار تعلیم کے فروغ اور سکولوں کی شرح داخلہ میں اضافے کے منصوبے کے تحت اکتالیسComprehensive  اور کیمبرج سطح کے سکول مکمل کئے گئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.