Thursday, 25 April 2024, 05:29:20 am
سندھ میں 1728 کلومیٹر طویل سڑکوں کی سکیمیں مکمل
June 17, 2018

 رواں مالی سال کے دوران سندھ میں سترہ سو اٹھائیس کلومیٹر طویل سڑکوں کی دوسوپانچ سکیمیں مکمل کی گئی ہیں۔

 محکمہ تعمیرات اور خدمات نے ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے کو بتایا کہ  مکمل کئے گئے منصوبوں میں سڑکوں  کی بہتری اور مرمت کی  گیارہ سو انہتر سکیمیں  اور نئی سڑکوں کی تعمیر کی پانچ سو انسٹھ سکیمیں شامل ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، کشمور، کندھ کوٹ، خیرپور، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ اور صوبے کے دیگر اضلاع میں سرکاری ونجی شعبے کی شراکت داری کے تحت سڑکوں کے متعدد اہم منصوبے شروع کئے گئے جنہیں غیر ملکی فنڈنگ سے مکمل کیاگیا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.