Friday, 29 March 2024, 10:32:55 am
گلگت بلتستان، ہنزل میں20میگاواٹ پن بجلی منصوبے کا تعمیراتی کام جلد شروع ہوگا
June 17, 2018

 گلگت بلتستان کے علاقے ہنزل میں  20 میگاواٹ کے پن بجلی گھر منصوبے کی تعمیر جلد شروع کردی جائے گی۔

 گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے ریڈیو پاکستان کے گلگت کے نمائندے کو بتایا کہ یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا اور اس پر 6 ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

 یہ پہلا پن بجلی منصوبہ ہے جسے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

 آئندہ ماہ کے وسط تک قومی اور بین الاقوامی تعمیراتی کمپنیوں کو اس حوالے سے ٹھیکہ دے دیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.