Friday, 29 March 2024, 03:21:09 pm
ڈی جی رینجرز نے قیام امن کیلئے جوانوں کی خدمات کو سراہا
June 17, 2018

ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے وطن عزیز کے دفاع اور قیام امن کے لئے جوانوں کی خدمات کو سراہا ہے۔

کراچی کے مختلف حصوں کے دورے کے موقع پر ڈی جی رینجرز نے ڈیوٹی پر مامور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ڈی جی رینجرز نے سیکٹر ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا۔ سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر ڈی جی رینجرز نے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی میں اضافے کی ہدایت کی۔انہوں نے رینجرز ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.