Tuesday, 02 June 2020, 09:26:52 am
سندھ حکومت کے ہسپتالوں میں 451 وینٹی لیٹر ہیں،مراد علی شاہ
May 17, 2020

فائل فوٹو

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ہسپتالوں میں 451 وینٹی لیٹر ہیں جن میں سے 109 کورونا کے مریضوں کے لئے ہیں۔

انہوں نے اتوار کے روز کراچی میں ایک بیان میں کہا کہ 109 وینٹی لیٹرز میں سے صرف اکتیس زیر استعمال ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے مریضوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے ہسپتالوں اور کورونا وائرس مراکز کو ضروری سامان فراہم کیا ہے۔