Friday, 19 April 2024, 11:06:11 pm
خریداری مراکز ،مسافر گاڑی مالکان قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کریں،راجہ بشارت
May 17, 2020

پنجاب حکومت نے خریداری مراکز اور اضلاع کے درمیان چلنے والی مسافر گاڑیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ کل سے اپنی خدمات کی بحالی کے دوران قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

یہ ہدایات آج لاہور میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے زیر صدارت ایک اجلاس میں دی گئیں۔اجلاس میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگلے ہفتے سے گرجا گھروں میں عبادت کی اجازت دی جائے گی۔اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق نے کہا کہ مارکیٹوں میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں تاجروں کے خلاف انفرادی طور پر کارروائی کے بجائے پوری مارکیٹ سربہمر کر دی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.