Sunday, 05 July 2020, 06:38:41 pm
حفاظتی تدابیراختیار کرکے کورونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے،گورنرسندھ
May 17, 2020

فائل فوٹو

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے کورونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے ملک میں اموات کی شرح بہت کم ہے اور اگر آپ کورونا وائرس سے متاثر ہو جاتے ہیں تو دلبرداشتہ نہ ہوں اور اس سے لڑیں۔