Tuesday, 02 June 2020, 10:18:53 am

مزید خبریں

 
آزاد کشمیر پر بھارت کے حملے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، سردار مسعود خان
May 17, 2020

فائل فوٹو

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خا ن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر پر بھارت کے حملے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کیونکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے وزیردفاع سمیت بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت اپنی پریس کانفرنسو ں میں سرعام ان حملوں کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

انہوں نے ترک خبر رسا ں ادارے کوایک انٹرویو میں کہا کہ اس کے لئے ہم تیار ہیں اور ہماری مسلح افواج بھارت کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ قابض فوج کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے معاہد ے کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور اب پاکستان کے خلاف جنگ کا ماحول پیدا کرنے کیلئے جھوٹے الزامات کی بنیاد پر ایک مہم شروع کی گئی ہے۔