Tuesday, 02 June 2020, 09:44:55 am
عوام کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیراختیارکریں، محمود خان
May 17, 2020

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے عوام پرزوردیاہے کہ وہ کوروناوائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیراختیارکریں۔

اتوار کے روز پشاورمیں ایک بیان میں انہوں نے امیدظاہرکی کہ عوام اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گے اورذمہ دارشہری ہونے کاثبوت دیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت نے معاشرے کے پسماندہ طبقوں کی مالی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے۔