Tuesday, 25 June 2019, 04:22:21 am
قانون ساز اسمبلی کی قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی میں اضافے کی مذمت
May 17, 2019

آزادجموں وکشمیرقانو ن ساز اسمبلی نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی میں اضافے کی شدیدمذمت کی ہے۔متفقہ طورپرمنظورکی گئی ایک قرارداد میں ایوان نے کہاکہ بے گناہ کشمیری بچے،نوجوان ،خواتین اورمعمرافرادکوروزانہ مظالم برداشت کرنے پڑرہے ہیں۔ایوان نے بھارت کی جانب سے معاشی پیکج اور دبائو کے باوجود انتخابی ڈرامے کابائیکاٹ کرنے پرمقبوضہ کشمیرکے عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔قراردادمیں یاسین ملک سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں کی غیرقانونی نظربندی اور ان پرکئے جانے والے تشددکی مذمت کی گئی اوریاسمین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے انہیں طبی سہولتیںمہیاکرنے پرزوردیاگیا۔قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی میں اضافے کانوٹس لے ۔ایوان نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کانوٹس لے اورکشمیریوں کو اُن کاحق خودارادیت دینے کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمدکرایاجائے۔