Thursday, 19 September 2019, 01:17:27 pm
یوٹیلیٹی سٹورزپررمضان المبارک میں صارفین کواشیائےخورونوش رعایتی نرخوں پرفراہمی
May 17, 2019

گلگت بلتستان میں یوٹیلیٹی سٹوروں پر رمضان المبارک کے دوران صارفین کی سہولت کےلئے اشیا خورونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں۔

 ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو انٹرویو میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن گلگت ڈویژن کے ریجنل منیجر نے بتایا کہ چینی اور خوردنی تیل کے سوا تمام اشیا یوٹیلیٹی سٹوروں پر دستیاب ہیں جبکہ چینی اور خوردنی تیل بھی گلگت بلتستان پہنچایا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ گلگت ڈویژن میں 54 یوٹیلیٹی سٹورز معیاری اشیا خورونوش فراہم کررہے ہیں۔