Friday, 29 March 2024, 07:47:36 pm
سکیورٹی فورسز ،قوم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں،احسن
May 17, 2018

 وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اب بھی جاری ہے اور اسے جیتنے کے لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی برقرار رکھنا ہو گی۔

 جمعرات کے روزپولیس لائنز اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے پیمانے پر دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کی کمر توڑ دی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج، پولیس اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں۔

شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.