Tuesday, 25 September 2018, 06:23:13 pm
صدراور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد
May 17, 2018

صدرممنون حسین اور وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے قوم کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہاکہ ماہ مقدس ہمیں مکمل اطاعت کے ذریعے اپنے گناہوں کی معافی کاایک اور موقع فراہم کرتا ہے۔صدراور وزیراعظم نے قوم پر اس مہینے میںنبی اکرم حضرت محمدۖ کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئے مستحق افراد کی مدد کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے قوم پر ملک کی ترقی اور دنیابھر کے مسلمانوں کیلئے رحمت کی دعائیں مانگنے کیلئے بھی زوردیا۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی قوم کورمضان کی مبارک دی۔