Saturday, 26 May 2018, 09:11:59 am
رائے اظہر حسین اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اسلام آباد مقرر
May 17, 2018

File photo

قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے وزیراعظم کی سفارش پر رائے اظہر حسین کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اسلام آباد مقرر کیا ہے۔

قائم مقام صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر راولپنڈی کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی حیثیت سے محمد انور ڈار اور احتساب عدالت دو کے جج کی حیثیت سے عالیہ لطیف کی تعیناتی کی بھی منظوری دی ہے۔

X