Wednesday, 17 April 2024, 03:49:50 am
پاکستان کاسلامتی کونسل کی طرف سے اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار
May 17, 2018

پاکستان نے فلسطینیوں کی حالت زارکامسئلہ حل کرنے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے کسی بھی اقدام کی حمایت کرنے اور امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کئے جانے کیخلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کی مذمت نہ کئے جانے پرافسوس کااظہارکیاہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اسلامی تعاون تنظیم کے سفارتکاروں کے ہنگامی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے اس بات پرافسوس ظاہر کیا کہ ایک ملک نے کونسل کے چودہ ارکان کی جانب سے ان واقعات کی آزادانہ تحقیقات کی اپیل کو مسترد کردیاہے۔

انہوں نے بعض ممالک کی طرف سے دونو ں طرف صبروتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کو انتہائی دوہرا معیار قرار دیا جس کا مقصد قابض طاقت اور فلسطینیوں کوہم پلہ ظاہر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کاا قدام بین الاقوامی قوانین اور طاقت کے بل بوتے پر کسی علاقے پر قبضہ کرنے سے  ممانعت سے متعلق اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہے۔

 اس اقدام سے مشرق وسطی  میں دو  ریاستی حل کے کسی بھی امکان کو شدید نقصان پہنچے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.