Thursday, 25 April 2024, 01:48:15 pm
وزیراعظم کاکرنل سہیل عابد کی شہادت کے واقعے پر انتہائی دکھ اورافسوس کااظہار
May 17, 2018

File Photo

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف لڑتے ہوئے کرنل سہیل عابد کی شہادت کے واقعے پر انتہائی دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔

ایک پیغام میںانہوں نے کہاکہ ہمارے فوجی جوانوں نے اپنے خون سے آزادی کی قیمت اداکی ہے اورکوئی قربانی اس سے بڑھ کرنہیں ہوسکتی۔

 وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی بہادرافواج اپنی سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہماری قوم بزدل دشمن کے سامنے پہلے سے زیادہ متحدہے۔

 کرنل سہیل عابد بلوچستان میں دہشت گردوں کےخلاف ایک کارروائی کے دوران شہید ہوئے ،کلی الماس میں کی گئی اس کارروائی میں لشکرجھنگوی بلوچستان شاخ کے سرغنہ سلمان بادینی اور دوخودکش حملہ آوروں کو ہلاک کیاگیا جن کاتعلق افغانستان سے تھا۔

 یہ دہشت گرد بلوچستان میں پولیس اہلکاروں اور ہزارہ برادری کے ایک سو سے زائد بیگناہ افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

ادھر قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایازصادق نے بھی کرنل سہیل عابد کی شہادت کے واقعے پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.