Wednesday, 24 April 2024, 03:35:19 pm
وزیراعظم اوآئی سی کےخصوصی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئےکل ترکی روانہ ہونگے
May 18, 2018

 وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلامی تعاون تنظیم کے خصوصی سربراہ اجلاس میں شرکت کےلئے کل ترکی  روانہ ہوں  گے جس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے حالیہ قتل عام کے واقعات پر غور کیاجائے گا۔

یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فلسطین کے تنازع کے دور ریاستی حل پر یقین رکھتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پوری مسلم دنیا اس معاملے پرمتحد ہے۔

 ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی ملکی سیاست پراثر انداز ہونے کےلئے پاکستان کارڈ استعمال کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ پاکستان کے خلاف متحرک ہیں اور بھارت عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانے کی کوشش کررہاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.