Tuesday, 18 December 2018, 03:27:07 pm
وزیر اعظم کا سی پیک کے تمام منصوبوں پر جلدعملدرآمد کا پختہ عزم
May 18, 2018

 

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں پر جلد عملدرآمد کاپختہ عزم ظاہر کیاہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل Zhang Youxia اور ان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہاکہ خطے میں امن اور ترقی کے مشترکہ مقصد کیلئے پاکستان اورچین کے درمیان کثیرجہتی تذویراتی تعاون کو مزید فروغ دیاجائے گا۔

دفاع اورامورخارجہ کے وزیرانجینئرخرم دستگیر اور سینئرحکام بھی ملاقات میں موجودتھے۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال اور خطے میں امن اوراستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔