Saturday, 26 May 2018, 09:09:46 am
وزیر اعلیٰ پنجاب کا شہید کرنل سہیل عابد کو خراج عقیدت
May 17, 2018

پنجاب کے وزیراعلی محمد شہبازشریف نے شہید کرنل سہیل عابد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ کرنل سہیل نے قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دیا اوران جیسے بہادر فرزند  قومی ہیرو اور ہمارے لئے باعث افتخار ہیں۔شہبازشریف نے کہاکہ ہماری مسلح افواج پولیس، سیکورٹی اداروں اورعوام نے دہشت گردی کے  خلاف جنگ میں گراں قدر قربانیاں دی ہیں جو ہرگز رائیگاں نہیں جائیںگی۔

X