Thursday, 25 April 2024, 01:27:17 am
وفاقی کابینہ نےفاٹا اصلاحات بل قومی اسمبلی میں پیش کرنےکی منظوری دیدی
May 17, 2018

وفاقی کابینہ نے فاٹا اصلاحات بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی ہے۔

 وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان کے روس، برازیل، سری لنکا اور آسٹریلیا کے ساتھ مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ترقیاتی ادارے کو وزیراعظم کے دفتر کے ماتحت کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے سی ڈی اے کے ماسٹر پلان، پیمرا آرڈی نینس اور اسلحے اور گولہ بارود کی تجارتی درآمد کی پالیسی میں ترامیم کی منظوری دی۔

 اجلاس میں اسلام آباد میں میڈکل سٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.