Monday, 24 September 2018, 12:37:36 pm
کوئٹہ،ایف سی مددگار سنٹر پر دہشت گردی کا حملہ ناکام
May 18, 2018

File photo

 کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے چمن ہائوسنگ سکیم کے نزدیک فرئٹیئر کور کے مدد گار سنٹر پر  دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مددگار سنٹر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تمام 5 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔بظاہر وہ افغان شہری لگتے تھے۔

ایف سی کے چار اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ میں داخل کرادیا گیا ہے۔

فرنٹیئر کور کے مددگار مرکز کو کلیئر کرنے کیلئے تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔