Tuesday, 18 December 2018, 03:30:47 pm
یومِ یکجہتی فلسطین جمعہ کو منایا جائے گا
May 18, 2018

  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر کل ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا۔وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ہر فورم پر فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کیلئے خصوصی ریلیاں نکالی جائیں گی اور اجتماعات ہوں گے۔