Friday, 29 March 2024, 07:34:54 pm
حکومت ماحولیات کے تحفظ کےلئے حکمت عملی وضع کررہی ہے:حفیظ الرحمن
May 17, 2018

 وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت علاقے گلیشئرز کے پگھلنے سے جھیلوں میں طغیانی آنے اور ماحولیات کے تحفظ کےلئے حکمت عملی وضع کررہی ہے۔

 گلگت میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گلگت بلتستان میں گلشیئرز پگھلنے سے جھیلوں میں طغیانی آنے کے عمل کو روکنے سے متعلق منصوبے کی توسیع کا خیرمقدم کیا۔

 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.