Saturday, 20 April 2024, 11:56:17 am
بلوچستان میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا
May 17, 2018

File Photo

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں پولیس اہلکاروں اور ہزارہ برادری کے ایک سو بیگناہ افراد کے قتل میں ملوث لشکرجھنگوی کے ایک انتہائی مطلوب شخص کو ہلاک کردیاہے۔سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کِلی الماس میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک کارروائی کی اور لشکرجھنگوی بلوچستان شاخ کے سرغنہ سلمان بادینی اور دوخودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جن کاتعلق افغانستان سے تھا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ چارفوجی جوان زخمی ہوئے۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کرنل سہیل عابد کی شہادت پردکھ اورافسوس کااظہار کیاہے۔انہوں نے کہاکہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کاعزم متزلزل نہیں کرسکتیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.