Friday, 19 April 2024, 04:54:38 am
بھارت نےمقبوضہ وادی کوپولیس اسٹیٹ اورمذبحہ خانےمیں تبدیل کردیا ہے:سیدعلی گیلانی
May 17, 2018

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نے  علاقے کو پولیس اسٹیٹ اور مذبحہ خانے میں تبدیل کردیا ہے جہاں  عوام  کا قتل عام کیا جارہا ہے اور انہیں جھوٹے الزامات میں جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔

سری نگر میں ایک بیان میں انہوں نے بھارتی فوج کے ہاتھوں حالیہ قتل عام کے واقعات، گرفتاریوں اور ظلم و بربریت کی مذمت کی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہاکہ ہفتے کے روز وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے پہلے کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہریوں پر غیر ضروری پابندیاں عائد کردی ہیں اور مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نواز سیاستدان ہندو انتہا پسند جماعت راشٹریہ سوامی سیوک سنگھ کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.