Saturday, 26 May 2018, 09:11:10 am
امریکہ،شمالی کوریا کے درمیان اختلافات کے حل کےلئے مصالحت کار کا کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہیں:جنوبی کوریا
May 17, 2018

 جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان اختلافات کے حل کےلئے مصالحت کار کا کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہے۔

 یہ بیان شمالی کوریا کی جانب سے 12 جون کو صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی مجوزہ ملاقات میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے ایٹمی پروگرام کو یکطرفہ طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا تو وہ سربراہ ملاقات میں شرکت نہیں کرے گا۔