Saturday, 20 April 2024, 07:25:47 pm
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی عوام کوفوری معلومات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،وزیرخارجہ
April 17, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جدید دور میں عوام کو فوری اور مستند معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

جمعہ کی شام اسلام آباد میں ایف ایم ڈائریکٹ موبائل ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرائسز مینجمنٹ سیل دفترخارجہ میں چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے اور کورونا وائرس کے تناظر میں پوری دنیا میں پاکستان سفارتخانوں کے فوکل پرسنز سے بروقت معلومات کا تبادلہ کررہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں ڈیجیٹلائزیشن اینڈ گورننس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا ہے جس کا مقصد پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹھائیس مختلف ممالک میں ایک سو سترہ پاکستانی مشنز ڈیجیٹلائزیشن ٹیکنالوجی کی وجہ سے آسان رسائی میں آگئے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت جلد ہی دفتر خارجہ کو بھی ڈیجیٹلائز کر ے گی جہاں سارا کام کمپیوٹرائزڈ ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ دفتر خارجہ کی نئی ویب سائٹ کا اجراء کر دیا گیا ہے جو انتہائی آسان اور معلوماتی ہے۔

انہوں یقین ظاہر کیا کہ پارلیمنٹ بھی دفترخارجہ کی کارکردگی کی تعریف کر رہی ہے جس نے ہمیشہ بحران میں بہترین کام کیا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹلائزیشن کی مدد سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت غریب اور مستحق خاندانوں میں 144 ار ب روپے تقسیم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ووٹ کاحق دینے کی جامع منصوبہ بندی پر بھی کام کر رہی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ایف ایم ڈائریکٹ ایپلی کیشن کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں انتہائی مئوثر اور فعال ثابت ہو گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.