Monday, 13 July 2020, 11:07:41 am
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ، گزشتہ نو روز کے دوران انچاس ارب اڑسٹھ کروڑ روپے سے زائد تقسیم کئے گئے، ثانیہ
April 17, 2020

سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت گزشتہ نو روز کے دوران اکتالیس لاکھ چالیس ہزار مستحق خاندانوں میں انچاس ارب اڑسٹھ کروڑ روپے سے زائد تقسیم کئے گئے ہیں۔

جمعہ کے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کےذریعے سے پنجاب میں سولہ لاکھ سے زائد افراد، سندھ میں چودہ لاکھ سے زائد، خیبرپختونخوا میں آٹھ لاکھ تہتر ہزار سے زائد اور بلوچستان میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے استفادہ کیا گیا ہے پروگرام کے تحت آزاد کشمیر میں ساٹھ ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں انیس ہزار چھ سو تیئس اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سات ہزار سات سو پینتالیس افراد مستفید ہوئے ہیں۔