Thursday, 19 September 2019, 05:14:55 am
جےکےایل ایف کا یٰسین ملک کومسلسل غیرقانونی حراست میں رکھے جانےپرگہری تشویش کااظہار
April 17, 2019

مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے بھارت کے بدنام زمانہ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کی طرف سے پارٹی چیئرمین محمد یٰسین ملک کو مسلسل غیرقانونی حراست میں رکھے جانے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

 جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے  ترجمان نے سری نگر میں اپنے  ایک بیان میں کہا کہ محمد یٰسین ملک کو نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر  کسی  نامعلوم مقام پر رکھاہوا ہے جو کشمیریوں خصوصاً زیر حراست  رہنما  کے خاندان کےلئے شدید تشویش کا باعث ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ایسے ظالمانہ اور غیر انسانی ہتھکنڈے کشمیریوں یا ان کی قیادت کو جدوجہد آزادی کو آگے بڑھانے سے نہیں روک سکتے۔