Saturday, 20 April 2024, 04:41:57 am
تجزیہ کاروں نے وزیراعظم،آرمی چیف کی سعودی عرب میں چوبیس ملکوں کی فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شمولیت کو سراہا
April 17, 2018

دفاعی تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اوربری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ کے چوبیس ممالک کی فوجی مشق گلف شیلڈ''ون'' دیکھنے کیلئے سعودی عرب کے دورے سے عسکریت پسندی کے خلاف اور علاقائی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار ہوتاہے۔

دفاعی تجزیہ کارطلعت مسعود نے کہاکہ پاکستان کسی بھی ملکی جارحیت یاداخلی انتشار کیخلاف دفاع مستحکم کرنے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کررہاہے۔شہزادچوہدری نے کہاکہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں اور مشق میں دونوں ملکوں کی اعلیٰ سول اورفوجی قیادت کی شمولیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان شدت پسندی اور دہشت گردی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے فوجی اتحاد سے اپنے تجربات کاتبادلہ کرے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.