Friday, 29 March 2024, 07:46:26 pm
شام نے اپنے فضائی اڈوں پر فائر کئے گئے میزائل مار گرائے
April 17, 2018

شام کی فضائیہ نے منگل کے روز علی الصبح اپنے دو فضائی اڈوں پر فائر کئے گئے میزائل مار گرائے ہیں۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا ہے کہ میزائلوں کاہدف حمص میں شیرات کافضائی اڈہ اور دارالحکومت دمشق کے شمال مشرق میں ایک اوراڈہ تھا۔ادھر روس نے کہاہے کہ وہ شام میں مبینہ کیمیائی حملے کے مقام کامعائنہ کرنے کیلئے کیمیائی ہتھیاروں کے عالمی معائنہ کاروں کے دورے میں تعاون کرے گا۔کیمیائی ہتھیاروں کے تحفظ کے اعلیٰ روسی ماہرآئیگورکبری لوف نے کہاکہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے کے ماہرین بدھ کے روز دوما کادورہ کرینگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.