Saturday, 20 April 2024, 06:43:23 pm
اقوام متحدہ ،پاکستان یونیسکو کی این جی اوز کمیٹی اور یونیسیف کے انتظامی بورڈ کا رکن منتخب
April 17, 2018

پاکستان نے اقوام متحدہ میں غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی اور یونیسف کے ایگزیکٹو بورڈ کی رکنیت کیلئے دو اہم انتخابات جیتے ہیں۔

پاکستان غیر سرکاری تنظیموں کے بارے میں اقوام متحدہ کی کمیٹی کیلئے چھٹی مرتبہ منتخب ہوا ہے جس میں چوون رکنی اقتصادی اور سماجی کونسل کے رکن ممالک ووٹ ڈالتے ہیں۔ پاکستان نے تریپن میں سے تینتالیس ووٹ حاصل کئے۔ ایشیئن پیسفک گروپ میں چار نشستوں کیلئے پانچ امیدوار تھے۔

ووٹنگ کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کمیٹی کیلئے پاکستان کا انتخاب بین الاقوامی برادری کی طرف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار اور کام پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا بحیثیت ایک رکن پاکستان اقوام متحدہ کے ذریعے دنیا بھر میں حکومتوں کے ساتھ مل کر سول سوسائٹی تنظیموں کی طرف سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے تعاون کو فروغ دینے کا عمل جاری رکھے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.