Friday, 17 August 2018, 11:32:49 pm
وزیراعظم دولت مشترکہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے
April 17, 2018

File Photo

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بدھ سے لندن میں ہونے والے دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے25ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ''ایک مشترکہ مستقبل کی جانب رواں دواں'' ہے۔ پاکستان تنظیم کے بانی ارکان میں شامل ہے۔دولت مشترکہ کا یہ اجلاس پاکستان کواپنی جدید اور ابھرتی ہوئی منڈی میںپیش رفت اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو اب کاروبار' سرمایہ کاری اور تجارت کیلئے ایک پرکشش مقام ہے۔