Thursday, 25 April 2024, 09:03:15 pm
خیبر پختونخوا:مقامی حکومتوں کی بیس خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کےلئے پولنگ جاری
April 17, 2018

 خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں مقامی حکومتوں کی بیس خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کےلئے پولنگ منگل کی صبح شروع ہوئی جو کسی وقفے کے بغیر تیسرے پہر چار بجے تک جاری رہے گی۔

 پولنگ سوات، بونیر، لوئر اور دیر بالا میں ہورہی ہے۔

 واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خواتین رائے دہندگان کے ووٹ ڈالنے کی شرح کم ہونے کے باعث ان نشستوں پر انتخاب کالعدم قرار دیا تھا۔

 پولنگ کا پرامن انعقاد یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.