Friday, 29 March 2024, 06:33:52 pm
چین کی سمندری تحفظ یقینی بنانےمیں پاکستان کےکردارکی تعریف
April 17, 2018

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بیجنگ میں چین کے اپنے ہم منصب وائس ایڈمرل  شین جنلونگ سے ملاقات کی اور بحری تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بحریہ کے سربراہ نے اپنے ہم منصب کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اورکردار کےبارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے سمندری دہشت گردی اور قزاقی کی روک تھام کے لئے کثیرالملکی ٹاسک فورس میں پاکستان کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔

 چینی بحریہ کے سربراہ نے سمندری تحفظ یقینی بنانے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

 ایڈ مرل ظفر محمود نے چین کے سائنس و ٹیکنالوجی اورصنعت کےلئے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نائب ایڈ منسٹریٹر سے بھی ملاقات کی۔

فریقین نے دفاعی پیداوار میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.